Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس میں دوبارہ شمولیت سے انکار : ڈی سرینواس

کانگریس میں دوبارہ شمولیت سے انکار : ڈی سرینواس

میڈیا میں غلط پروپگنڈہ ، ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا کا ادعا
حیدرآباد۔11 اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس نے پھر ایک بار واضح کردیا کہ ان کی کانگریس میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سرینواس نے کہا کہ میڈیا کے بعض گوشے جان بوجھ کر ان کے خلاف غلط پروپگنڈہ کررہے ہیں اور وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات کی ایک سے زائد مرتبہ مذمت اور تردید کے باوجود اس طرح کی خبروں کی اطلاعات افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے مطابق خبروں کی اشاعت سے صحافت کے اصول متاثر ہوتے ہیں۔ بعض افراد نے ان کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے جان بوجھ کر اس طرح کی مہم شروع کی ہے۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ بعض اخبارات اور چینلس کی جانب سے اس طرح کی خبروں کو پیش کرنا ان کی عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ کانگریس میں واپسی سے متعلق اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے عوام کو الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ ڈی سرینواس جو کانگریس پارٹی میں پردیش کانگریس کے صدر رہے مزید کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کانگریس دور حکومت میں تلنگانہ کی ترقی کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کئی اقدامات کررہے ہیں۔ آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیر اور فلاحی اقدامات کے سی آر کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین برسوں میں کے سی آر نے ترقی کے ذریعہ ملک میں تلنگانہ کو سرفہرست ریاست بنادیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے سی آر کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ کا خواب پورا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT