Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات کی تردید چندرا بابو نائیڈو سے تبادلہ خیال کا ارادہ ۔ ریونت ریڈی

کانگریس میں شمولیت کی اطلاعات کی تردید چندرا بابو نائیڈو سے تبادلہ خیال کا ارادہ ۔ ریونت ریڈی

حیدرآباد 22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے ورکنگ صدر ریونت ریڈی نے آج ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ اپنے آبائی شہر کوڑنگل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مجوزہ اسمبلی اجلاس میں اپنی پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت کے مطابق عوامی مسائل کو موضوع بحث بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام مسائل پر پارٹی صدر و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ان کی بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد تبادلہ خیال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الجھن آمیز بیانات کے ذریعہ ریاست کے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ وہ میڈیا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کیڈر میں الجھن پیدا کرنے والے خبریں نہ پیش کرے ۔ واضح انداز میں یہ بیان کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہ وہ تلگودیشم ہی میں برقرار رہیں گے ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کے بعد وہ دوبارہ اپنے آبائی ٹاؤن واپس آئیں گے اور اپنے حامیوں سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ میڈیا میں یہ اطلاعات گشت کر رہی ہیں کہ ریونت ریڈی نے حال ہی میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی اور وہ بہت جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT