Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / کانگریس میں گروہ بندیوں پر راہول گاندھی کا انتباہ

کانگریس میں گروہ بندیوں پر راہول گاندھی کا انتباہ

امیٹھی( اتر پردیش )۔/2ستمبر،( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی نے آج گروپ ازم میں ملوث پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ راہِ راست پر آجائیں کیونکہ متحدہ کانگریس ہی آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ کانگریس نائب صدر نے آج پارٹی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گروہ بندیوں میں ملوث ہیں وہ فی الفور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرتے ہوئے متحد ہوجائیں تاکہ انتخابات میں دیگر جماعتوں کو شکست دی جاسکے۔ انہوں نے عوام کو درپیش مسائل پر پارٹی کی جدوجہد کیلئے تبادلہ خیال کیا اور عوام کو پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے واقف کروانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کیلئے تجاویز بھی طلب کیں۔ راہول گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے تین روزہ دورہ کا اختتام کرتے ہوئے ایک ڈسٹرکٹ ویجلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT