Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس نچلی سطح کی سیاست میں مصروف : وینکیا نائیڈو

کانگریس نچلی سطح کی سیاست میں مصروف : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ نچلی سطح کی سیاست پر اتر آئی ہے اور بی جے پی اور اس کے قائدین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس سربراہ سونیا گاندھی سے لیکر پارٹی کارکنوں تک بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین مودی کی ذات کو تک نشانہ بنایا اور مودی اور ان کے بااعتماد رفیق امیت شاہ کے تعلق سے جاسوسی اسکینڈل کو لیکر تمام تر افواہیں پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے اس کے 10 سالہ دوراقتدار کے تعلق سے بات کرنے کے موقف میں نہیں ہے جبکہ یہ دور اسکامس، رشوت ستانی سے بھرا ہوا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو لوک سبھا کی 300 سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی اور کوئی طاقت مودی کو وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔

TOPPOPULARRECENT