Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / کانگریس نے آسام میں راجیہ سبھا کی دونوں نشستیں جیت لیں

کانگریس نے آسام میں راجیہ سبھا کی دونوں نشستیں جیت لیں

گوہاٹی 21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آسام میں راجیہسبھا کی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ۔ اسے بی جے پی اور علاقائی جماعت بوڈو پیپلز فرنٹ کے ایک ایک رکن کی کراس ووٹنگ سے فائدہ ہوا ۔ کانگریس نے ان نشستوں کیلئے سینئر قائدین ریپون بورا اور رانی نارہ کو امیدوار بنایا تھا ۔ آسام اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری مریگیندرا کمار ڈیکا نے بتایا کہ دونوں ہی نشستوں سے کانگریس کو کامیابی مل چکی ہے ۔ آزاد رکن مہابیر پرساد کو ایک بھی ووٹ حاصل نہیںہوسکا ہے ۔ کانگریس کا ایک ووٹ ضائع بھی ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT