Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / کانگریس نے فاروق عبداللہ کی تجویز مسترد کردی

کانگریس نے فاروق عبداللہ کی تجویز مسترد کردی

نئی دہلی ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے تیسرے فریق کی ثالثی سے متعلق فاروق عبداللہ کی تجویز کے ایک روز بعد کانگریس کے اعلیٰ سطح کے پالیسی ساز گروپ برائے جموں و کشمیر نے آج اس تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس مسئلہ کو باہمی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس گروپ نے وہاں مسلسل ہلاکتوں کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مورد الزام بھی ٹھہرایا اور ان پر شدید تنقید کی کہ وہ صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ کانگریس قیادت نے جموں و کشمیر کیلئے پالیسی کی منصوبہ بندی کیلئے ایک گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ سرحدی ریاست میں امن مساعی کو آگے بڑھانے کا پروگرام پیش کیا جاسکے۔ اس گروپ کی سربراہی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کررہے ہیں اور گروپ نے آج میٹنگ منعقد کرتے ہوئے ریاست کی صورتحال پر غوروخوض کیا اور کشمیر میں جاری تبدیلیوں پر گہرے تاسف کا اظہار کیا۔ گروپ کے ارکان میں سابق مرکزی وزراء پی چدمبرم، غلام نبی آزاد، کرن سنگھ و دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT