Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / کانگریس نے نوٹ بندی کے سلسلے میں لوگوں کو گمراہ کیا:سریش پربھو

کانگریس نے نوٹ بندی کے سلسلے میں لوگوں کو گمراہ کیا:سریش پربھو

جے پور۔ 8 نومبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) کامرس کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کانگریس پر نوٹ بندی کے معاملے میں عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے سسٹم سے بلیک منی باہر ہوئی ہے اور معیشت دوگنی ہوئی ہے ۔ پربھو نے آج میڈیا کو بتایا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی جس طرح کی کوششیں کانگریس کر رہی ہے ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے سسٹم سے 41 فیصد بلیک منی باہر ہوئی ہے اور 28لاکھ کروڑ روپئے کی خطیر رقم بینکنگ سسٹم میں آئی ہے جس سے معیشت بہتر ہوگی اور لوگ سستی قیمتوں پر قرض حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ہی 56 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان سامنے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT