Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / کانگریس نے 2012 ء میں مسلمانوں کو 9 فیصد کوٹہ دینے کا وعدہ کیا تھا

کانگریس نے 2012 ء میں مسلمانوں کو 9 فیصد کوٹہ دینے کا وعدہ کیا تھا

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج تحفظات پالیسی پر بہار کے عظیم اتحاد کوو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس نے 2012 ء میں مسلمانوں کو 9 فیصد کوٹہ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صرف وعدے کرتی رہی ہے۔ انہوں نے نتیش کمار اور لالو پرساد سے سوال کیا کہ وہ تحفظات کے مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ 2012 ء یو پی انتخابات میں کانگریس نے مسلمانوں کو سبز باغ دکھائے تھے ، اب نتیش کمار اور لالو کے ساتھ مل کر کانگریس نے سیکولر اتحاد قائم کیا لیکن تحفظات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT