Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس و تلگودیشم اتحاد 420 اور 840 کے مترادف

کانگریس و تلگودیشم اتحاد 420 اور 840 کے مترادف

بوتسہ ستیہ نارائنا کا بیان
حیدرآباد ۔4 نومبر ( سیاست نیوز) سینئر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و سابق وزیر متحدہ ریاست آندھراپردیش مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے کانگریس پارٹی اور تلگو دیشم پارٹی کے اتحاد و دوستی کو 420 اور 840 کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ تلگودیشم پارٹی اور کانگریس پارٹی کی یہ دوستی تلگودیشم پارٹی کے قیام سے متعلق مقاصد کے مغائر ہے ۔ آج وشاکھاپٹنم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں آئندہ انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی تلگودیشم پارٹی کا تحفظ کرلینے اور اپنی امکانی شکست کی روشنی میں ہی مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کانگریس سے اتحاد و دوستی کرنے کیلئے پہل کی ہے ۔ انہوں نے ریاست آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف کے حصول کے مطالبہ پر کی گئی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ہی سب سے پہلے ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جدوجہد کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT