Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس پارٹی مخالف مسلم اور حقیقی فرقہ پرست جماعت

کانگریس پارٹی مخالف مسلم اور حقیقی فرقہ پرست جماعت

مدور24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زائد از 9 سو سالہ پورے برصغیر پر حکمرانی کرنے والے مسلمانوں کو کانگریس پارٹی و کانگریس حکمرانوں نے ملک کی آزادی کے محض 60 سال کے دوران سیاسی طور پر معاشی اقتصادی طور پر پوری طرح پسماندہ بنادیاہے جوکہ کانگریس پارٹی کے مخالف مسلم ذہین کی عکاسی ہے ۔ کانگریس پارٹی زمانہ قدیم سے ہی مسلم طبقہ کو اپنا ووٹ بین

مدور24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زائد از 9 سو سالہ پورے برصغیر پر حکمرانی کرنے والے مسلمانوں کو کانگریس پارٹی و کانگریس حکمرانوں نے ملک کی آزادی کے محض 60 سال کے دوران سیاسی طور پر معاشی اقتصادی طور پر پوری طرح پسماندہ بنادیاہے جوکہ کانگریس پارٹی کے مخالف مسلم ذہین کی عکاسی ہے ۔ کانگریس پارٹی زمانہ قدیم سے ہی مسلم طبقہ کو اپنا ووٹ بینک تصور کرتی ہے ۔ ان قومی سطح پر مسلمانوں کو اپنے نادان دوست کانگریس پارٹی سے ناطہ توڑ کر متبادل سیاسی قوت کے طور پر بی جے پی سے قریب تر ہونا چاہئے ۔ جوکہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے بی جے پی امیدوار مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے آج یہاں اپنے انتخابی دفتر پر ’’ سیاست نیوز ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو ہمیشہ بھاجپا سے خوفزدہ کرتے ہوئے ووٹ حاصل کیا اور اپنے مفادات کی تکمیل کی جبکہ درحقیقت کانگریس پارٹی ہی فرقہ پرست و مخالف مسلم جماعت ہے ۔ اپنے دعوے کے دلیل کیطور پر مسٹر پرتاپ ریڈی نے یاد دلایا کہ سال 1947 میں کانگریس پارٹی نے محض ایک مسلم قائدکو وزیر اعظم ہند بننے سے روکنے کیلئے ملک کی تقسیم کرواکر مسلمانوں کی سیاسی قوت کا شیرازہ بکھیر دیا ۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس قائدین کے ورغلانے سے گمراہ نہ ہوں بلکہ حقیقت سے واقف ہوکر بیجے پی کا ساتھ دیں ۔مسٹر ریڈی نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے تمام سیاسی ، معاشی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کا تہیہ کرلیا ہے ۔

نیز مذکورہ میدانوں میں دیگر ابنائے وطن کے شانہ بشانہ مسلمانوں کو پھلنے پھولنے اور ترقی کرنے کے تمام مواقع فراہم کرنے کی خواہاں ہیں ۔ گجرات فسادات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر کموری پرتاپ ریڈی بھاجپا امیدوار برائے جنگاؤں حلقہ نے ادعاء کیا کہ تاحال کسی بھی فورم یا تنظیم یا ادارے نے نریندر مودی کو گجرات فسادات کے ضمن میں قصوروار نہیں ثابت کیا ہے ۔ عدالتوں نے بھی مودی کو بے قصور بتایا ۔ اگر کوئی بھی کبھی بھی نریندر مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار ثابت کرے تو بی جے پی ضرور تادیبی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے ۔ تاہم اب تک کسی نے بھی نریندر مودی کو قاتل یا خاطی نہیں ٹھہرایا ہے ۔ مسٹر پرتاب ریڈی نے زور دیکر کہا کہ کانگریس پارٹی میں گلی لیڈر سے دلی لیڈر تک سب مخالف مسلم ذہین کے حامل فرقہ پرست قائدین موجود ہیں۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے عوام بالخصوص مسلمانوں پر زور دیاکہ وہ گمراہ کن پروپگنڈہ سے دور رہ کر مجوزہ منڈل پریشد الیکشن و عام انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر بھاجپا قائدین جیون ریڈی ، رام ریڈی ، سید کریم الدین،محمد انور علی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT