Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پارٹی میں جگن کو نمایاں اہمیت

کانگریس پارٹی میں جگن کو نمایاں اہمیت

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال نے کہا کہ کانگریس کے ایک اہم قائد نے دہلی کی ہوٹل میں سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس ہائی کمان وائی ایس آر کانگریس سے خفیہ ساز باز کرچکی ہے۔ انھوں نے

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال نے کہا کہ کانگریس کے ایک اہم قائد نے دہلی کی ہوٹل میں سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس ہائی کمان وائی ایس آر کانگریس سے خفیہ ساز باز کرچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کانگریس کے نمائندہ ہیں، مگر ہمیں نظرانداز کرتے ہوئے کانگریس اپنے متبنٰی (جگن موہن ریڈی) کو اہمیت دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ بل کو پارلیمنٹ میں ہرگز نہیں پیش کرنے دیا جائے گا، جب کہ کانگریس پارٹی، ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ ساز باز کرکے ریاست کی تقسیم کی کوشش کر رہی ہے، مگر ہم دہلی میں مختلف جماعتوں کے قومی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی مخالفت کے لئے نمائندگی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اپنے سیاسی کیریر کو داؤ پر لگاکر متحدہ آندھرا کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ لگڑا پاٹی نے کہا کہ جس بل کو اسمبلی میں ناکامی ہوئی، اسے پارلیمنٹ میں کس طرح منظور کیا جاسکتا ہے؟ جب کہ اقلیت میں رہنے والی یو پی اے حکومت ایک بھی پارلیمانی اجلاس باقاعدہ چلانے کے موقف میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے ایک کانگریس قائد کے اشارہ پر کانگریس ہائی کمان نے وار روم کے اجلاس میں ہمیں مدعو نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم روکنے کے لئے ہمارے پاس ابھی کئی ہتھیار موجود ہیں، لہذا عوامی جذبہ کا احترام کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ ایوان میں تلنگانہ کی سخت مخالفت کریں گے۔ انھوں نے صدر تلگودیشم کو اب بھی آنکھ کھولنے کا مشورہ دیا اور تلنگانہ کی تائید میں دیئے گئے مکتوب سے دست برداری کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT