Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس پارٹی میں شمولیت

کانگریس پارٹی میں شمولیت

شادنگر24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کرشنا مہیش پرجا سینا ریاستی صدر قادر غوری کی قیادت میں 100 سے زائد افراد نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے قائدین نے سابقہ رکن اسمبلی شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی ۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین کا سابق

شادنگر24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کرشنا مہیش پرجا سینا ریاستی صدر قادر غوری کی قیادت میں 100 سے زائد افراد نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے قائدین نے سابقہ رکن اسمبلی شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی ۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین کا سابقہ رکن اسمبلی شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے خیرمقدم کرتے ہوئے شامل ہونے والے قائدین کو پارٹی کھنڈواڈال کر کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا ۔شامل ہونیوالے قائدین کی گلپوشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر آل انڈیاکرشنا مہیش پرجا سینا ریاستی صدر قادر غوری نے بتایاکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے علحدہ تلنگانہریاست کے قیام کانگریس پارٹی کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ عوامی فلاحی کاموں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی کانگریس پارٹی علاقہ تلنگانہ کو ترقی کی سمت رواں دواں کرے گی اور کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کاتیقن دیا ۔ اس موقع پر فرخنگر منڈل میناریٹی سیل صدر نواز غوری ، اجمیر غوری ، محمد غوث ، سید عبدالخالق ، طیب ، خواجہ احمد اور دیگر مقامی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT