Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان

کانگریس پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان

کریم نگر میں پارٹی کے اہم کارکنوں کے اجلاس سے آرے پلی موہن کا خطاب
کریم نگر ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں طبقاتی تفریق کا تماشہ 30 مئی کو کریم نگر کانگریس دفتر اندرا بھون میں ضلعی سطح کے کانگریس کے اجلاس میں ہوا تھا۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی ایس سیز شعبہ ریاستی صدر سابق رکن اسمبلی آرے پلی موہن کو کانگریس اعلیٰ قیادت کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس کے تعلق سے آرے پلی کے مکان میں اسمبلی حلقہ کے اہم کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی سی دفتر میں ڈی سی سی صدر کے مرتنجیم کے ساتھ ہوئی۔ بحث و تکرار لگائے گئے الزامات سے متعلقہ ویڈیو کلپنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس تعلق سے پی سی سی کمیٹی کا ایکطرفہ فیصلہ شوکاز کی اجرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کانگریس پوری ذمہ دارانہ طریقہ سے کام کرنے کا یہی انجام ہے کیا۔ یہی عزت ہے کیا؟ سوالات اٹھائے گئے۔ کانگریس میں پہلے ہی سے اونچے طبقہ کا چلن ہے پھر بھی ان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے پر کانگریس میں بدلاؤ نہیں آیا ہے۔ ایسے میں اگر پارٹی چھوڑ دینے پر حرج ہی کیا ہے۔ ضلع میں پہلے ہی سے ٹی آر ایس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر اس پارٹی میں شریک ہونے پر کچھ اچھا نہیں ہوگا فائدہ کیا ہے۔ وہاں عزت ملے گی یا نہیں اس کا بھی کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ آخرکار یہ فیصلہ ہوا کہ 17 تاریخ کو گاندھی بھون جاکر نوٹس کا جواب دینے کے بعد آئندہ حالات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ کارکنوں کی متفقہ رائے پر ہی عمل کروں گا۔ آرے پلی موہن نے اپنے حمایتوں کا تیقن دیا۔ اس پر کارکنوں نے کہا کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہی رہیں گے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میں کانگریس پارٹی کو چھوڑنے والا نہیں ہو اعلان کیا۔ این ایس یو آئی کارکن سطح سے مرحلہ وار اس سطح پر پہنچا ہوں۔ کانگریس پارٹی کمزور پچھڑے طبقات کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ پی سی سی کا جاری کردہ شوکاز نوٹس کا 17 کو جواب دینے کیلئے حیدرآباد جاؤں گا۔ پارٹی چھوڑنے کا پرچار صحیح نہیں ہے یہ غلط پروپگنڈہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT