Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پارٹی کو بلاخوف پرانے شہر حیدرآباد میں کام کرنے کا مشورہ

کانگریس پارٹی کو بلاخوف پرانے شہر حیدرآباد میں کام کرنے کا مشورہ

جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس ڈگ وجئے سنگھ سے صدر گریٹر حیدرآباد اقلیتی عبداللہ سہیل کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے علاوہ دوسرے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ۔ وجئے واڑہ کو روانہ ہونے سے قبل آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے شام میں حیدرآباد میں قیام کیا ۔ پارٹی کے تمام سینئیر قائدین نے ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی ۔ صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے بھی ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں پارٹی کے مظاہرہ پرانے شہر میں کانگریس کے مقابلے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی ۔ کانگریس پارٹی کو گریٹر حیدرآباد کے حدود بالخصوص پرانے شہر میں مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر میں کانگریس پارٹی کے استحکام کے لیے بلاخوف کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا ۔ بات چیت میں آئندہ ماہ پرانے شہر میں منعقد ہونے والے قومی اقلیتی کنونشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ ملک کے تمام اقلیتی اہم قائدین کو کنونشن میں مدعو کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ وہ بہت جلد گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی اپنی ایک ٹیم تیار کریں گے جس کے لیے پارٹی کے اہم قائدین کیپٹن اتم کمار ریڈی ، مسٹر محمد علی شبیر کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شامل سابق وزراء سابق ارکان اسمبلی اور مقابلہ کرنے والے کانگریس کے امیدواروں سے مشاورت کرنے کے بعد ایک طاقتور ٹیم تشکیل دیتے ہوئے پارٹی کے پروگرامس کو آگے بڑھائیں گے ۔ مختلف پروگرامس کے ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم کا بھی آغاز کریں گے ۔ پارٹی کے تمام سینئیر جونیر کانگریس قائدین کا ہر ممکن تعاون حاصل کرتے ہوئے کام کریں گے ۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں پارٹی کی شکست سے پارٹی کیڈر کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا جائزہ لیتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ہر معاملے میں مکمل ساتھ دینے اور ساتھ رہنے کا تیقن دیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں پارٹی کی طرف سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواروں سے بھی وہ رابطہ بنائے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تال میل پیدا کرتے ہوئے پارٹی کے پروگرامس کو آگے بڑھائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT