Wednesday , December 19 2018

کانگریس پارٹی کو عوام سے قریب کرنے کا عزم

حیدرآباد۔2مارچ( سیاست نیوز) مسٹر اُتم کمارریڈی نے تلنگانہ پردیش کمیٹی کا صدر نامزد کرنے پر صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر اور سینئر قائدین کے تجربے اور نوجوان قائدین کے جوش و خروش سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آج اے آئی سی سی کی جانب سے احکامات جاری کرنے کے بعد اپنی قیام گ

حیدرآباد۔2مارچ( سیاست نیوز) مسٹر اُتم کمارریڈی نے تلنگانہ پردیش کمیٹی کا صدر نامزد کرنے پر صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی سے اظہار تشکر اور سینئر قائدین کے تجربے اور نوجوان قائدین کے جوش و خروش سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آج اے آئی سی سی کی جانب سے احکامات جاری کرنے کے بعد اپنی قیام گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اگر کسی بی سی طبقہ کے قائد کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نامزد کیا جاتا تو بہتر ہوتا تھا ‘ تاہم وہ پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ ہائی کمان نے ان پر جو بھروسہ کیا ہے اس پر وہ کھرے اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ مسٹر اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ پارٹی کو دیہی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے دیہی کمیٹیوں کے ساتھ منڈل اور اضلاع کمیٹیوں میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائیں گے ۔ پارٹی سے وفاداری نبھانے والے اور عہدوں سے محروم رہنے والے قائدین کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں عہدے دیں گے ۔ پارٹی کے سینئر قائدین کے تجربات اور نوجوان قائدین کے جوش و جذبہ کو وہ کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے استعمال کریں گے ۔ ذات ‘ پات ‘ مذہب سے بالاتر ہوکر تمام طبقات کے قائدین کی خدمات سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔ نوجوانوں کو کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کیلئے خصوصی مہم کا بھی آغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ‘ تاہم اقتدار کی آڑ میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ دوسری جماعتوں کو نقصان پہنچانے کی غیر اخلاقی حرکت کررہے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات راستہ بھٹک رہی ہیں‘ غریب عوام اس کے ثمرات سے محروم ہیں ۔ کانگریس پارٹی اسمبلی اور اسمبلی کے باہر عوامی مسائل پر حکومت کو جھنجھوڑنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرے گی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ انہیں جنگی جہاز چلانے کا بھی تجربہ ہے ۔ عوامی خدمات کیلئے انہوں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنے والے مسٹر پنالہ لکشمیا سے بھی اظہار تشکر کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT