Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پارٹی کو پھر شدید جھٹکہ

کانگریس پارٹی کو پھر شدید جھٹکہ

سابق رکن اسمبلی یونس سلطان کی آج ٹی آر ایس میں شمولیت
حیدرآباد ۔15 فبروری ۔ ( سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مسٹر یونس سلطان اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ 16 فبروری کو چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ کھمم میں اپنے حامیوں کے اجلاس میں انھوں نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور 16 فبروری کو چیف منسٹر کے دورے کھمم کے موقع پر ٹی آر ایس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے بعد کھمم کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابی پس منظر میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا ماحول سرگرم ہے اور اس مرتبہ کانگریس کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ میڈیا سے انھوں نے کہا کہ وہ کانگریس کے وفادار سپاہیوں میں شمار ہوتے ہیں ، ٹکٹ یا عہدے ملے ناملے اس کی پرواہ کئے بغیر وہ کانگریس سے وابستہ رہے مگر کانگریس پارٹی نے انھیں نظرانداز کردیا ۔ پارٹی میں انھیں کوئی اہمیت نہیں دی گئی باوجود اس کے وہ پارٹی سے وابستہ رہے مگر انھیں پارٹی میں گھٹن محسوس ہورہی ہے ۔ کانگریس پارٹی میں اُصولوں سے انحراف کیا جارہا ہے اور وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ بالخصوص اقلیتوں اور مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ عین انتخابات کے موقع پر پارٹی قائدین کی جانب سے مسلمانوں کو کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT