Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / کانگریس پر سیاسی دیوالیہ ہوجانے کا الزام

کانگریس پر سیاسی دیوالیہ ہوجانے کا الزام

بحیثیت اپوزیشن تباہ کن جماعت ، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا بیان
نئی دہلی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے بی جے پی قائد مختار عباس نقوی نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس سیاسی دیوالیہ جماعت ہوچکی ہے اور تباہ کن اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اس نے صرف کارروائی میں خلل اندازی کی ہے۔ راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب صدر کانگریس حقائق سے میلوں دُور ہیں اور کانگریس ہمیشہ پارلیمنٹ کو تنگ نظر سیاسی ذہنیت کا مظاہرہ کرنے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور نے پارلیمنٹ کی سیاست کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی فلاح و بہبود کا راستہ ہے۔ قدیم شاندار پارٹی کے ’’نومولود قائد‘‘ نہ تو حقائق سمجھنے کے قابل ہیں اور نہ پارلیمنٹ کی اہمیت سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں راہول بابا نے اپنے بکواس سیاسی سفر کا مظاہرہ کیا ہے جو حقائق سے کوسوں دور ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی حقیقی مسائل کو جمہوریت کے ایک حصے کے طور پر قبول نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی مسائل پر مبنی، منطقی اور ملک کے عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے، لیکن جب ہم نے پہلے دن سے حالیہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا مشاہدہ کیا جس کا آغاز 21 جولائی کو ہوا تھا تو غیراہم مسائل پر کسی منطقی جواز کے بغیر کارروائی میں خلل اندازی دیکھی گئی۔ یہ جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT