Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس پر معیشت کو نقصان پہنچانے کا الزام

کانگریس پر معیشت کو نقصان پہنچانے کا الزام

نئی دہلی ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی کہ انہوں نے ہندوستان کا موقف عالمی سطح پر بہتر بنادیا ہے اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جب وہ برسراقتدار تھی اور اب جب کہ اپوزیشن میں ہے ملک کی معیشت کو تباہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کے ردعم

نئی دہلی ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی کہ انہوں نے ہندوستان کا موقف عالمی سطح پر بہتر بنادیا ہے اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جب وہ برسراقتدار تھی اور اب جب کہ اپوزیشن میں ہے ملک کی معیشت کو تباہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کے ردعمل پر ’’گہری مایوسی‘‘ ہوئی ہے‘ جو انہوں نے شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں ترنمول کانگریس قائدین کی گرفتاری پر ظاہر کیا ہے ۔ دریں اثناء جیٹلی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس مسائل کی قلت ہے ‘ سرکاری شعبہ کے بینک ایک مخصوص کاروباری گھرانے کو قرض فراہم کررہے ہیں اور اس پر برسرعام مباحث ہورہے ہیں ۔ وہ واضح طور پر ادانی گروپ کے ساتھ ایس بی آئی کے معاہدہ مفاہمت کا حوالہ دے رہے تھے جس کے تحت بینک ادانی کانکنی کو ایک ارب امریکی ڈالرس مالیتی رقم فراہم کرنے کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ عوامی مباحث کا موضوع بن گیا ہے ۔انہوں نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اعلامیوں کا جائزہ لئے بغیر کانگریس نے محسوس کیا کہ کسان وکاس پتر کا اجراء کالے دھن میں اضافہ کرے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس سرکاری کارروائیوں اور قانون سازیوں کو روکنے کا منصوبہ بنارہی ہے اور چاہتی ہے کہ اپوزیشن میں رہ کر تخریبی کارروائیاں کرے ۔ جیٹلی نے حکومت کی کارکردگی کی ستائش بھی کی ۔

TOPPOPULARRECENT