Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پر ملک کو تباہ کردینے کا الزام :وینکیا نائیڈو

کانگریس پر ملک کو تباہ کردینے کا الزام :وینکیا نائیڈو

کڑپہ 18 جنوری (پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کو مستحکم بنائیں تا کہ ریاست کے مسائل حل ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کو تباہ کردیا۔ انتظامیہ ٹھپ ہوکر رہ گیا اور عدلیہ کا وقار گھٹا دیا گیا ۔ کانگریس دور حکومت میں کئی اسکامس جیسے کوئلہ اسکام، کامن ویلتھ گیمس اسکام، 2Gاسپکٹرم اسکام اور اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکام منظر عام پر آئے ۔ کڑپہ میونسپل اسٹیڈیم میں آج عوام سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہو ںنے کہا کہ کانگریس اور اس کا بچہ وائی ایس آر کانگریس دونوں اسکامس کے معاملہ میں برابر ہیں۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ان دو جماعتوں پر بھروسہ نہ کریں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صرف بی جے پی ہی عوامی مسائل کو حل اور ملک کی ترقی یقینی بناسکتی ہے ۔ انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں پر ریاست میں بی جے پی کو مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ واضح رہے کہ بی جے پی اس وقت حکمراں تلگودیشم پارٹی کی حلیف ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ جسے بی جے پی نے قومی پراجکٹ کا درجہ دیا ہے ، رائلسیما کیلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ وشاکھاپٹنم کے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے اور کرشنا ڈیلٹا کے قیام کے بعد پولاورم کا فاضل پانی رائلسیما کو سربراہ کیا جائے گا تا کہ اس علاقہ میں پینے کے پانی اور آبپاشی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT