Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / کانگریس پر مودی کے دورہ پاکستان پر غیرذمہ دارانہ ردعمل کا پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا الزام

کانگریس پر مودی کے دورہ پاکستان پر غیرذمہ دارانہ ردعمل کا پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا الزام

جموں۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائدین پر وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر ’’غیر ذمہ دارانہ ‘‘ ردعمل ظاہر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی ڈی پی نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹی پر پاکستان کا بھوت سوار ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر کانگریس کے مختلف قائدین نے جو ردعمل ظاہر کیا ہے وہ حیران کن ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ وزیراعظم کے اس اقدام پر پریشان ہوگئے ہیں ۔ پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ محبوب بیگ نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ کانگریس ہمیشہ اچھے اور صحتمند تعلقات پاکستان کے ساتھ قائم کرنے پر زور دیتی رہی ہے ‘ ان کا غیر ذمہ دارانہ ردعمل تو اس کا اظہار نہیں کرتا ۔

TOPPOPULARRECENT