Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس پر نقد رقومات تقسیم کرنے وشواس کا الزام

کانگریس پر نقد رقومات تقسیم کرنے وشواس کا الزام

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے کانگریس ورکرس پر الزام عائد کیا کہ امیٹھی میں ووٹرس کو نقد رقومات کے لفافے تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن ان کے خلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امیٹھی کا انتظامیہ راہول گاندھی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتا ہے کیونکہ ووٹرس میں کھل

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے کانگریس ورکرس پر الزام عائد کیا کہ امیٹھی میں ووٹرس کو نقد رقومات کے لفافے تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن ان کے خلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امیٹھی کا انتظامیہ راہول گاندھی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتا ہے کیونکہ ووٹرس میں کھلم کھلا نقد رقومات اور لفافے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ گذشتہ چار دنوں سے پولیس صرف عام آدمی پارٹی ورکرس کو گرفتار کررہی ہے اور انہیں رات بھر حراست میں رکھا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میری بیوی امیٹھی کی ووٹر نہیں ہے لہذا وہ فوری وہاں سے چلی جائے۔ لہذا میں پولیس کو چیلنج کرتا ہوں کہ اتر پردیش حکومت میں اگر دم ہے تو وہ پرینکا گاندھی کے خلاف ایسی کارروائی کرکے بتائے۔ راہول گاندھی کا جہاز ڈوب رہا ہے اور اب انہیں کوئی نہیں بچاسکتا۔

پتنگوں کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں کی مہم
کولکتہ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر آپ کو آسمانوں میں ایک سبز پتنگ ، ایک سرخ پتنگ کے ساتھ پیچ لڑاتی ہوئی نظر آئے تو انہیں غور سے دیکھنے کی کوشش کریں اور یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ آپ کا کوئی پڑوسی انہیں اُڑا رہا ہے۔ الیکشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور سیاسی جماعتیں ووٹرس کی توجہ حاصل کرنے نئے نئے حربے استعمال کررہی ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنی پارٹی کے رنگ اور نشان کے ساتھ خصوصی طور پر پتنگیں بنوائی ہیں جو انہیں وقتاً فوقتاً اُڑانے میں مشغول ہیں۔ کولکتہ کے سنتوش مترا اسکوائر پر پتنگوں کی دوکان چلانے والے ببلو سین نے کہا کہ ان کے پاس بی جے پی ، ترنمول کانگریس، سی پی آئی ( ایم ) اور کانگریس کی تائید کرنے والی پتنگوں کا اسٹاک موجود ہے جو خصوصی آرڈر پر تیار کی گئی ہیں، جنہیں انہوں نے ’’سیاسی پتنگوں ‘‘ سے موسوم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT