Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس پر چندرا بابو نائیڈو کے کنٹرول میں کام کرنے بی جے پی کا الزام

کانگریس پر چندرا بابو نائیڈو کے کنٹرول میں کام کرنے بی جے پی کا الزام

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی اپنے ’ مشن 60 ‘ کی جانب پیشرفت کررہی ہے ۔ 7 دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی اب چیف منسٹر آندھرا پردیش اور صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کے کنٹرول میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کانگریس ، تلگو دیشم اور ٹی آر ایس مل کر مجلس کی دلجوئی کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس کو رضاکاروں کی جماعت قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT