Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / کانگریس پلینری کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل

کانگریس پلینری کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایک اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی بجائے مجوزہ پلینری سشن کی تیاریوں کی نگرانی کرے گی ۔ پارٹی نے آج یہ اعلان کیا ۔ 34 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی ‘ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی ‘ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی جنرل سکریٹریز بھی شامل ہیں۔ اس اسٹیرنگ کمیٹی کا کل اجلاس منعقد ہوگا ۔امکان ہے کہ پارٹی قائدین پلینری سشن کے شیڈول کا کل کے اجلاس میں جائزہ لیں گے ۔ یہ سشن امکا ن ہے کہ پارلیمنٹ کے 5 مارچ کو دوبارہ آغاز سے قبل منعقد ہوگا اور اس میں راہول گاندھی کے بحیثیت صدر کانگریس انتخاب کی توثیق کی جائے گی ۔ کانگریس صدر نے پارٹی دستور کے مطابق یہ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس میں سینئر قائدین اے کے انٹونی ‘ احمد پٹیل ‘ ڈگ وجئے سنگھ ‘ غلام نبی آزاد ‘ امبیکا سونی ‘ اشوک گہلوٹ ‘ سشیل کمار شنڈے ‘ پی چدمبرم ‘ آسکر فرنانڈیز ‘ آنند شرما اور دوسرے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT