کانگریس کارکنوں نے بڑے پیمانے پر سرمنڈواکر نوٹ بندی کی مخالفت کی

اورنگ آباد، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کے فیصلے کی مخالفت میں آج اس کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کانگریس کارکنوں نے اجتماعی طور پر اپنے سروں کو منڈوایا۔ ضلع کانگریس صدر اور سلود کے ممبر اسمبلی عبدالستار، نگر کے صدر نامدیو پوار کی قیادت میں دیگر لیڈروں اور کارکنوں نے صبح ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے نوٹ بندی کے ایک سال پورا ہونے پر زبردست احتجاج کیا۔ ستار نے بتایا کہ مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالا دھن باہر آئیگا۔
کرناٹک میں بنکروں کا قرض معاف
بنگالورو۔ 8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کئے گئے 50ہزار روپے تک کے زرعی قرض کی معافی کے اعلان کے خطوط پر کرناٹک حکومت نے چھوٹے بنکروں کیلئے بھی ایسے ہی قرض کی معافی کا اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنرس اور ضلع پنچایت کے سی ای اوز سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سدارامیا نے کہا کہ اس قدم سے 9000بنکروں کو فائدہ ہوگا۔ سرکاری خزانہ پر 52کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ ریاستی حکومت کے کواپریٹیو بنکس سے حاصل 50 ہزار تک کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016-17کے دوران کسانوں کے اکاونٹس میں راست طور پر ان پٹ سبسیڈی کی ادائیگی کامیاب رہی ہے اور 99فیصد نشانہ کی تکمیل کی گئی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT