Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا کے ساتھ حیدرآباد میں پیش آئے پولیس رویہ کے خلاف آج ضلع کانگریس کے زیراہتمام تلنگانہ چوراستہ پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس نے کہا کہ گاندھی بھون تا راج بھون ریاستی کانگریس قائدین جمہوری طریقے

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پونالہ لکشمیا کے ساتھ حیدرآباد میں پیش آئے پولیس رویہ کے خلاف آج ضلع کانگریس کے زیراہتمام تلنگانہ چوراستہ پر دھرنا منظم کیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس نے کہا کہ گاندھی بھون تا راج بھون ریاستی کانگریس قائدین جمہوری طریقے پر پرامن یاترا جاری رکھے ہوئے تھے تاکہ گورنر کو یادداشت پیش کرسکیں اور آگاہ کریں کہ چیسٹ ہاسپٹل اور سیکریٹریٹ کی منتقلی کا کے سی آر کا فیصلہ غلط ہے لیکن پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاترا کو منتشر کردیا یا جس میں ریاستی کانگریس صدر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کے سی آر سے سوال کیا کہ اپوزیشن کا مرتبہ رکھنے والی پارٹی کو کیا احتجاج کا حق نہیں ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمارتوں کی منتقلی کے اقدام سے کے سی آر کو باز رکھا جائے ، ورنہ احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔ دھرنا میں میونسپل چیرپرسن رادھا …… بڑی تعداد میں کانگریس کارکن موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT