Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / کانگریس کا اپنے بل پر حکومت بنانا مشکل : سلمان خورشید

کانگریس کا اپنے بل پر حکومت بنانا مشکل : سلمان خورشید

عام انتخابات 2019 ء میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے اتحادی پارٹیوں میں صبر و تحمل ضروری
کولکتہ ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس کے سینئر لیڈر سلمان خور شید نے احساس ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں پارٹی کو اپنے بل پر حکومت بنانا مشکل ہے ۔ یہ مرحلہ پارٹی کیلئے چیلنج بھرا ہے لیکن کانگر یس اپنی ساکھ کی قیمت پر اپوزیشن اتحاد کو ترجیح نہیں دے سکتی ۔ تمام اتحادی پارٹیوں کو چاہئیے کہ وہ 2019 انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے قربانیوں اور اڈجسٹمنٹ کیلئے تیار رہیں ۔ ان کا صبر و تحمل ضروری ہے ۔ ہمارے تمام قائدین نے یہ واضح کردیا ہے کہ ملک کی حکومت کو بے دخل کرنے اتحاد ضروری ہے ۔ بی جے پی کو بہرحال اقتدار سے دور کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے جو کچھ قربانیاں دینی پڑے دی جانی چاہئیے اور اتحادی پارٹیوں کو صبر سے کام لیتے ہوئے اتحاد کے اندر خود کو موزوں بنانے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔اطمینان بخش طریقہ سے اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنایا جانا ضروری ہے ۔ اتحاد کرنا ایک حقیقت ہے اور کانگریس ایسا کریگی لیکن یہ اتحاد صاف ستھرا ہوگا ۔ دیگر اتحادی پارٹیوں کو بھی اس طرح کا رویہ اختیار کرنا ہوگا ۔ اس اتحاد کو کانگریس کی ساکھ بگاڑکر پور ا نہیں کیا جاسکتا ۔ اس اتحاد کو چاہئیے کہ وہ بی جے پی کو حکومت سے باہر کرکے دم لے ۔ ہم کچھ بھی کرنے تیار ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا کانگریس کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے بل پر حکومت بناسکے گی خورشید نے کہا کہ بلاشبہ آج یہ مشکل ہے ۔ اس غرض سے ہم مقابلہ کریں گے تو اپنے بل پر اکثریت حاصل کریں ۔ اس کے بعد پانچ سال کی مدت تک کام کرسکتے ہیں کیونکہ آپ صرف 3 سال کیلئے اتحاد بنانے کام نہیں کرسکتے اور اس کے بعد اچانک کہیں کہ ہم اپنے بل پر کامیاب ہونے انتخابی مقابلہ کریں گے ۔ آپ کو کسی بھی حال پانچ سال کیلئے مقابلہ کرنا ہے ۔ آج ہم نے اتحاد کیلئے عہد کیا ہے اور کوشش کررہے ہیں ۔ اتحاد کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ کانگریس واحد پارٹی ہے جس کو ملک بھر سے نشستیں حاصل ہونگی اور دیگر تمام پارٹیوں کو ان کی اپنی ریاستوں سے نشستیں ملیں گی ۔

ملک بھر سے نشستوں کے الاٹ کی بات کرنے سے اچھا ہے کہ آپ زیادہ حلقوں سے کامیاب ہونے کی کوشش کریں ۔ عملی طور پر یہ بات حق بجانب ہے کہ تمام قائدین کو کھلے ذہن سے اتحاد میں شامل ہونا چاہئیے ۔ سلمان خورشید کا یہ تبصرہ اس تناظر میں آیا کہ 2014 ء سے قبل بی جے پی کے خلاف یونائیڈ فرنٹ بنانے کی اپوزیشن کی کوششوں کے درمیان بی ایس پی صدر مایاوتی نے راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT