Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کا ردعمل پوری طرح غلط :منوج سنہا

کانگریس کا ردعمل پوری طرح غلط :منوج سنہا

نئی دہلی، 21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مواصلات منوج سنہا نے 2 جی گھوٹالے پر زیریں عدالت کے فیصلے کے سلسلے میں آج کہا کہ اس پر مزید کارروائی تحقیقاتی ایجنسیوں کو کرنی ہے ، لیکن کانگریس پارٹی کے قائدین جوباتیں کہہ رہے ہیں وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔منوج سنہا نے اپنے ردعمل میں نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں سال 2012، 2013 اور 2014 میں اسپیکٹرم الاٹمنٹ سے حاصل ہونے والی رقم اور مودی حکومت کے دور میں سال 2015 اور 2016 کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم میں کافی فرق ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری آمدنی کا نقصان ہوا ہے ۔

آدھار کے خلاف ترنمول کا مظاہرہ
نئی دہلی21دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آدھار کارڈ کو موبائل ،بینکنگ اور مختلف سماجی منصوبوں کے لئے لازمی بنائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ کیا۔پارٹی اراکین پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے کھڑے ہوکر مظاہرہ کیا۔مظاہرہ کرنے والے لیڈران میں کلیان بینرجی، سدیپ بندوپادھیائے اور ڈیرک اوبرائن بھی شامل تھے ۔انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹر لے رکھے تھے جن پر ’’آدھار کو نہ کہو‘‘ ، ’’موبائل فون کو آدھار سے مت جوڑو‘‘، ’’سماجی منصوبوں کو آدھار سے مت جوڑو‘‘ اور ’’بینکنگ کو آدھار سے مت جوڑو‘‘ جیسے نعرے لکھے تھے ۔ساتھ ہی مظاہرہ کرنے والے اراکین ’’آدھار کارڈ کو موبائل کے ساتھ لنک کرنا نہیں چلے گا‘‘اور ’’ مودی جی کی تانا شاہی نہیں چلے گی‘‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے ۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس ابتداء سے ہی آدھار کارڈ کو بینک اکاؤنٹ سے مربوط کرنے کی پالیسی کے خلاف رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT