Monday , April 23 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کا سیشن: چھوٹے رتبہ والوں کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا

کانگریس کا سیشن: چھوٹے رتبہ والوں کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا

نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے ورکرز پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے فیصلے کی مطابقت میں یہاں جاری پلینری سیشن میں آج اپنے بعض کمتر رتبہ والے ممبرز کو صدر پارٹی راہول گاندھی اور یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے بشمول اپنے سرکردہ قائدین کی موجودگی میں اظہار خیال کا موقع دیا۔ مختلف ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کیرالا اور دیگر سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے مسائل پر لب کشائی کی۔

آرمی بلڈنگ میں آتشزدگی
ممبئی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کے قلابہ علاقہ میں آج شام چار منزلہ آرمی بلڈنگ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپویشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سل کے عہدہ دار نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ تقریباً 7 بجے شام پیش آیا۔ انھوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری مقام واقعہ پر پہنچ گئیں۔ ڈیفنس کے ترجمان نے آتشزدگی کی تصدیق کی۔ تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT