Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کا ضلع صدر اور باڈی گارڈ جھارکھنڈ میں بم دھماکہ سے ہلاک

کانگریس کا ضلع صدر اور باڈی گارڈ جھارکھنڈ میں بم دھماکہ سے ہلاک

کوڈرما (جھارکھنڈ) ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کوڈرما کے صدر کانگریس شنکر یادو اور ان کے شخصی باڈی گارڈ نامعلوم حملہ آوروں کے ان کی گاڑی پر بم حملے سے ہلاک ہوگئے۔ یادو کی ایس یو وی گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ 50 سالہ شنکریادو برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا باڈی گارڈ رانچی کے دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

عمر قید کی ملزم نلنی کی اپیل
چینائی۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیو گاندھی قتل مقدمہ میں عمرقید کی سزاء بھگتنے والی نلنی نے آج مدراس ہائیکورٹ میں قانون تعزیرات ہند کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل داخل کی۔ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 435(i)(a) کے تحت ریاستی حکومت مرکز کے مشورہ سے مرکزی محکموںکے ذریعہ جو کسی مقدمہ کی تحقیقات کررہے ہوں، سزائے قید معاف کرسکتی ہے۔ نلنی کے بموجب حکومت ٹاملناڈو نے یکم ؍ فبروری کو قبل از وقت رہائی کی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے لیکن وہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ حکومت کا اعلان واضح نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT