Friday , April 27 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کا لوک پال میٹنگ کا پھر بائیکاٹ

کانگریس کا لوک پال میٹنگ کا پھر بائیکاٹ

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر کھرگے کا وزیراعظم کو ایک اور مکتوب
نئی دہلی ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج پھر ایک بار لوک پال سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور لوک سبھا میں اُس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے نے کہاکہ اُنھیں حکومت کی جانب سے ’خصوصی مدعو‘ کے طورپر دعوت دی گئی جس کا واحد مقصد انتخابی عمل میں اپوزیشن کی رائے کی عدم شمولیت کو یقینی بنانا ہے ۔ کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے میٹنگ میں شرکت کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا اور الزام عائد کیا کہ اُن کی حکومت نے اس مسئلہ کو ترجیحی اور اہمیت نہیں دی اور اس کا کے دوہرے میعارات آشکار ہوچکے ہیں۔ انھوں نے اپنے مکتوب میں کہاکہ واحد بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو خصوصی مدعو کے طورپر شرکت کی دعوت دینے کا اس کے سواء کیا مقصد ہوسکتا ہے کہ لوک پال کے انتخابی عمل سے اپوزیشن اور اُس کی رائے کو دور ہی رکھا جائے ۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ حکومت بخوبی واقف ہے کہ لوک پال اینڈ لوک آیوکت ایکٹ میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ اجلاسوں میں خصوصی مدعوئین کو شرکت کی دعوت دی جائے ۔ حکومت اس طرح کے رویہ کے ذریعہ قوم اور عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ لہذا کانگریس نے اس میٹنگ میں حصہ لینے کیخلاف فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT