Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کا پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی فوراً طلبی کا مطالبہ

کانگریس کا پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی فوراً طلبی کا مطالبہ

 

نئی دہلی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس فوری طلب کیا جانا چاہئے جس میں کلیدی مسائل جیسے کہ نوٹوں کی تنسیخ، جی ایس ٹی اور کشمیر کی صورتحال پر مباحث منعقد کئے جانے چاہئیں۔ کانگریس نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا وہ ان تمام سوالات کے جواب دینے سے گریز کررہی ہے۔ پارٹی کے ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ سرمائی اجلاس کی تواریخ کا فوری اعلان کیا جانا چاہئے۔ عام طور پر سرمائی اجلاس نومبر کے تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جاتا ہے اور تواریخ سے ارکان پارلیمنٹ کو 15 دن قبل اطلاع دی جاتی ہے۔ لیکن اس بار اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتی۔ کانگریس ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اجلاس کو مختصر کرنا ’’ہندوستانی جمہوری روایات کا قتل‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے کانگریس مطالبہ کررہی ہے کہ سرمائی اجلاس فوری عمل میں لایا جائے۔ حکومت پارلیمنٹ میںاپوزیشن کا سامنا کرنے سے فرار اختیار کرنے کیلئے اسمبلی انتخابات کا بہانہ کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT