Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کا چلو اسمبلی پروگرام نامناسب،اسمبلی میں گڑبڑ پر سختی سے نمٹنے کا انتباہ ، چیف منسٹر

کانگریس کا چلو اسمبلی پروگرام نامناسب،اسمبلی میں گڑبڑ پر سختی سے نمٹنے کا انتباہ ، چیف منسٹر

حیدرآباد۔26 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے کانگریس کی جانب سے چلو اسمبلی احتجاج کو نامناسب قرار دیا اور قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی سے خواہش کی کہ اسمبلی میں اظہار خیال کی مکمل گنجاش کے پیش نظر احتجاج کو منسوخ کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر نے جانا ریڈی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور کہا کہ جب اسمبلی میں اظہار خیال کا موقع حاصل ہے تو پھر اسمبلی کے محاصرے کی اپیل کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس قائدین کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھلے ہی جان چلی جائے لیکن اسمبلی کے محاصرے کا پروگرام جاری رہے گا۔ چیف منسٹر نے سوال کیا کہ کسی کی جان یوں ہی کیوں ضائع ہوجائے؟ انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں مسائل حکومت سے رجوع کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایوان میں ہر عوامی مسئلہ پر مباحث کیلئے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ اسمبلی کے دوران گڑبڑ پیدا کرنے اور حالات خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو حکومت سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کی اس اپیل پر قائد اپوزیشن جانا ریڈی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کے سلسلہ میں حکومت کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اس پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT