Tuesday , November 20 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کا کئی پراجیکٹوں پر ممتا بنرجی کا ساتھ دینے کا اعلان

کانگریس کا کئی پراجیکٹوں پر ممتا بنرجی کا ساتھ دینے کا اعلان

کولکاتہ ۔ 7 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کولکاتہ میں میٹرو ٹرین کے کئی اہم پروجیکٹوں پر کام روک دیئے جانے کے خلاف ممتا بنرجی کی برہمی اور تنقید کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس ممتا حکومت کے مثبت کاموں میں حمایت کرنے کو تیار ہے۔ چودھری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عام آدمی کی سہولیات کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب خود اس سے دستبردار ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگال کو ترقی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ ہم ہرسال مرکزی بجٹ سے قبل مودی حکومت سے بنگال کی طرف توجہ دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی بنگال کی ترقی کیلئے آگے بڑھتی ہیں تو کانگریس ان کے ساتھ ہے ۔بنگال کی ترقی بہر صورت ہونی چاہیے ۔ چودھری ممتا بنرجی کے کٹر ناقدین میں سے رہے ہیں اور اس کیلئے کانگریس اور بایاں محاذ کے اتحاد کی بھی انہوں نے جم کر حمایت کی تھی مگر سی پی ایم کے کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرنے کے فیصلے کے بعد چودھری کے یہ بیان نے قیاس آرائی کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT