Wednesday , February 21 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کا 55 سالہ اقتدار تمام مسائل کی وجہ: ادتیہ ناتھ

کانگریس کا 55 سالہ اقتدار تمام مسائل کی وجہ: ادتیہ ناتھ

رائے پور۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یو پی یوگی ادتیہ ناتھ نے کانگریس کے 55 سالہ دور اقتدار کو ان برائیوں کی وجہ قرار دیا جن سے پورا ملک پلیگ (طاعون) میں مبتلا ہوگیا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے عوام میں پھوٹ ڈال دی اور خوشامد کی سیاست اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی زیر قیادت پارٹی ملکمیں ناقص انتظامیہ کی ذمہ دار ہے۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مسائل کی یکسوئی کرے اور ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دے۔ وہ بلبیر سنگھ جنیجا انڈور اسٹیڈیم میں بی جے پی کارکنوں کے کنونشن نسے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی اور انہیں ذات پات، مذہب اور زبان کی بنیاد پر مفادات حاصلہ کیلئے تقسیم کر رہی ہے۔ ملک اب تک دہشت گردی اور نکسلائیٹ تحریک کی شکل میں جنہیں کانگریس نے جنم دیا ہے، قیمت چکا رہی ہے۔ ادتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر یہ عظیم اور قدیم پارٹی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتی تو ملک کو اتنے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ا

TOPPOPULARRECENT