Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کمیٹی سے اجمیر شریف کے لیے چادر کی روانگی

کانگریس کمیٹی سے اجمیر شریف کے لیے چادر کی روانگی

صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی اور دیگر قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے اجمیر کے لیے چادر روانہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین کی جانب سے کانگریس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجمیر کو چادر روانہ کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان مسٹر مدھو گوڑ یشکی ، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی مسٹر انیل کمار یادو ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ایس کے افضل الدین سکریٹری ڈاکٹر ایم اے انصاری کانگریس کے سینئیر قائدین سید مظہر اللہ خاں ، خواجہ ذاکر الدین صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل ، اعجاز خاں ، عبدالکبیر ترجمان کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ ، مسٹر سید فاروق پاشاہ قادری کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ریاست کی ترقی ، بہتر بارش ، خوشحالی ، امن و امان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ غلاف کو آج شام اجمیر کے لیے روانہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اجمیر میں تلنگانہ کے زائرین کے لیے رباط قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی نے چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے سندھیا سے ملاقات کرتے ہوئے رباط کے لیے اراضی فراہم کرنے سے اتفاق کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اور گذشتہ سال بجٹ میں اجمیر میں رباط تعمیر کرنے کے لیے 5 کروڑ روپئے بھی منظور کئے گئے تھے ۔ ابھی تک رباط قائم نہیں ہوا تو منظورہ 5 کروڑ روپئے کہاں گئے ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر یا ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اس پر وضاحت کرتے ہوئے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT