Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کو اقتدار ملنے پر سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو ماہانہ وظیفہ

کانگریس کو اقتدار ملنے پر سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو ماہانہ وظیفہ

پانچ لاکھ روپئے تک بنا سودی قرض کی فراہمی ۔ ونپرتی میں ’ مہیلا گرجنا ‘ سے اتم کمار ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔5فبروری ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اُتم کمار ریڈی نے کانگریس کو اقتدار ملنے پر خواتین کو خود مختار معاشی طور پر مستحکم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’ ونپرتی ڈیکلریشن ‘ کا اعلان کیا ۔ سیلف ہیلپ گروپ کی خاتون ارکان کو ماہانہ 1000روپئے وظیفہ دینے کے ساتھ انشورنش فراہم کرنے کنٹراکٹ پر (SERF) کام کرنے والی خاتون ایمپلائیز کی خدمات کو مستقل کرنے کے علاوہ دوسرے کئی وعدے کئے ۔ ونپرتی میں منعقدہ ’ مہیلا گرجنا ‘ سے خطاب میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج سکریٹری تلنگانہ کانگریس اُمور آر سی کنٹیا‘ آل انڈیا مہیلا کانگریس صدر و ایم پی شمیتا دیو ‘ تلنگانہ مہیلا کانگریس صدر این شاردا ‘ ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک‘ صدر ضلع محبوب نگر کانگریس عبید اللہ کوتوال ‘ سابق وزرا جی چنا ریڈی ‘ ڈی کے ارونا و دوسرے قائدین موجود تھے ۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں جب بھی انتخابات ہونگے کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ اقتدار حاصل کرنے کے بعد آبادی کا نصف حصہ ہونے والی خواتین سے انصاف کیا جائے گا جنہیں ٹی آر ایس دور میں نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ کانگریس دور حکومت میں سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کی مکمل حوصلہ افزائی کی گئی تھی ‘ انہیں بناسودی قرض دیا گیا تھا ۔ کانگریس کے دوبارہ اقتدار میں سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو پانچ لاکھ روپئے تک بنا سودی قرض دیا جائے گا ۔ سیلف ہیلپ گروپ کی ہر رکن کو ماہانہ 1000روپئے وظیفہ دیا جائے گا ۔ یہ وظیفہ دوسرے وظیفوں کے علاوہ دیا جائیگا جس کو ابھئے ہستم اسکیم سے جوڑ دیا جائے گا ۔ سوسائٹی فار ایلمینشین آف رورل پاورٹی(SERF) کے تحت کنٹراکٹ خدمات انجام دینے والی 4200 خواتین کی خدمات کو مستقل کیا جائے گا ۔ 15,600 ویلیج آرگنائزیشن اسسٹنٹ کی تنخواہوں کو 3000 سے بڑھاکر 10,000روپئے کیا جائے گا ۔ سیلف ہیلپ گروپ خواتین کی جانب سے حاصل کردہ قرض کے دو ہزار سود کے بقایا جات حکومت ادا کرے گی ۔ خواتین کی معیشت کو مزید مستحکم بنانے ہر گروپ کو ایک لاکھ روپئے تک ریوالونگ فنڈ فراہم کیا جائیگا ۔ سیلف ہیلف گروپ خواتین کو حکومت سے مفت ڈھائی لاکھ روپئے تک انشورنس فراہم کیا جائیگا ۔ قدرتی موت پر انہیں 2.5لاکھ اور حادثاتی موت پر 5لاکھ روپئے حاصل ہونگے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو گاوں کی سطح پر 15لاکھ اور منڈل کی سطح پر 30لاکھ روپئے نئی بلڈنگس کی تعمیرات کیلئے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کے سی آر پر اپنی کابینہ میں ایک خاتون وزیر کو شامل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT