کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے

ایم ایل اے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا امکان
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر برسر اقتدار ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں ۔ نلگنڈہ کے رکن اسمبلی اور سینئیر لیڈر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی امکان ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے ۔ وہ ٹی آر ایس قیادت سے رابطے میں ہیں ۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی 2 جون کو پریڈ گراونڈ میں منعقد ہونے والی تاسیس تلنگانہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ان کی 5 جون کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات طے ہے ۔ 10 جون سے قبل وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے ۔ ان کے کئی حامی بھی ان کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ یہ قیاس آرائی بھی زوروں پر ہے کہ وینکٹ ریڈی کے بھائی راجگوپال ریڈی بھی اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT