Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کو خارجہ پالیسی تبدیل نہ ہونے کی توقع

کانگریس کو خارجہ پالیسی تبدیل نہ ہونے کی توقع

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راشد علوی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں چاہے جس پارٹی کی حکومت بنے انہیں توقع ہے کہ نئی حکومت خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی، جس پر اس کی پیشرو حکومت عمل کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد توقع ہے کہ ہندوستان کے دنیا بھر کے ہر ملک سے تعلقات مزید خو

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راشد علوی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں چاہے جس پارٹی کی حکومت بنے انہیں توقع ہے کہ نئی حکومت خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی، جس پر اس کی پیشرو حکومت عمل کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد توقع ہے کہ ہندوستان کے دنیا بھر کے ہر ملک سے تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے جن میں امریکہ بھی شامل کیونکہ یو پی اے حکومت کے دور میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو استحکام حاصل ہوا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ہندوستان میں 9مراحل میں تکمیل شدہ انتخابات کے بعد صدر امریکہ بارک اوباما نے بھی ایک اہم بیان دیا ہے کہ ہندوستان میں جو بھی نئی حکومت اقتدار پر آئے گی، امریکہ اس کے ساتھ اپنے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رکھنے کا خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT