Saturday , February 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کو مودی کے نام ’چائے والا‘ کی مذمت کرنی چاہیئے تھی : مرکزی وزیر وجئے گوئل

کانگریس کو مودی کے نام ’چائے والا‘ کی مذمت کرنی چاہیئے تھی : مرکزی وزیر وجئے گوئل

نئی دہلی ۔ 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر وجئے گوئل نے آج کانگریس کے یوتھ ونگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ماضی کا ’’ چائے والا ‘‘ کہتے ہوئے ان کا مذاق اڑانے کے بجائے کانگریس کو اس کی مذمت کرنی چاہیئے تھی ۔ وہ ’’ من کی بات ‘ چائے کے ساتھ ‘‘ تقریب میں دہلی میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہندوستان کو آگے لے جانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کانگریس یوتھ ونگ اپنے ٹوئیٹز میں یادداشتوں میں پستی کی آخری سطح تک اتر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو چاہیئے تھا کہ اس کی مذمت کرتی ۔ سیاست دانوں کو اتنی پستی تک نہیں اترنا چاہیئے کیونکہ پھر اپنی سطح پر واپس آنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ 21نومبر کو یوتھ کانگریس آن لائن رسالہ کی سرکاری ٹوئیٹر پر مودی کو ماضی کا چائے والا کہا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT