Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرنے والے نظروں سے اوجھل

کانگریس کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرنے والے نظروں سے اوجھل

پون کلیان کی پرجا سینا پارٹی پر چرنجیوی و مرکزی وزیر کا ردعمل

پون کلیان کی پرجا سینا پارٹی پر چرنجیوی و مرکزی وزیر کا ردعمل

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزیرسیاحت چرنجیوی نے اپنے بھائی پون کلیان کی جانب سے کانگریس ہٹاؤ کا نعرہ دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو نقصان پہنچانے کا بلند بانگ دعویٰ کرنے والے خود عوامی نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں۔ ریاست کی تقسیم کیلئے کانگریس پر انگلی اٹھانے والے اپنے بھائی کو پہلے دوسری جماعتوں کی طرف دیکھنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہیکہ مرکزی وزیر و آندھراپردیش کانگریس تشہیری مہم کے صدرنشین چرنجیوی کے بھائی فلم اسٹار پون کلیان نے کل پرجاسینا پارٹی تشکیل دیتے ہوئے کانگریس ہٹاؤ اور دیش بچاؤ کا نعرہ دیا تھا۔ آج گاندھی بھون میں اس کا جواب دیتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ شاید پون کلیان 120 سالہ قدیم کانگریس کی تاریخ سے واقف نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی نے ملک کو انگریزوں سے آزاد کررہا ہے اور انہیں ہندوستانی ہونے کا اعزاز فراہم کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے انہیں عزت و احترام کا مقام دیا ہے۔

پون کلیان جذباتی ہیں اور ان کے پارٹی کے ایجنڈے سے وہ واقف نہیں ہیں۔ ریاست کی تمام جماعتوں نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تائید کی سب سے آخر میں کانگریس نے تائید کی۔ ریاست کی تقسیم میں سیما۔ آندھرا کے مفادات کا پورا خیال رکھا ہے۔ چند جماعتیں اب دوہرا رول ادا کرتے ہوئے سیاسی مفادات کیلئے اپنے آپ کو متحدہ آندھرا کے چمپیئن کی طرح سیما۔ آندھرا کے عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے کانگریس کے خلاف گمراہ کن مہم چلارہے ہیں۔ کانگریس ایک چٹان ہے۔ کانگریس کا صفایا کرنے اور خلیجی بنگال میں پھینک دینے کا کئی لوگوں نے اعلان کیا مگر کانگریس اپنی جگہ موجود ہے۔ دعویٰ کرنے عوامی نظروں سے اوجھل ہوچکے ہیں انہیں کانگریس پارٹی میں کام کرنے پر فخر ہے۔ ہمارے لئے اپوزیشن جماعتوں کی فہرست میں پون کلیان کی ایک جماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پون کلیان کے پیچھے کونسی طاقت کام کررہی ہے وہ اس سے لاعلم ہیں۔ سیاسی معاملت میں پون کلیان نے ان سے کوئی بات نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وہ کیوں اس معاملے میں اپنے بھائی سے بات کریں۔

TOPPOPULARRECENT