Wednesday , December 19 2018

کانگریس کو گجرات میں کامیابی کی امید

نئی دہلی ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں راہول گاندھی کی طوفانی مہم کے ساتھ ہی امید ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں اسے کامیابی کا یقین ہے ۔ یہ نتائج ایکزٹ پول کے نتائج کے برعکس ثابت ہوں گے ۔ انتخابی نتائج کے پیش نظر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے کہا کہ راہول گاندھی نے گجرات میں جس تیزی کے ساتھ مہم چلائی ہے اس سے کامیابی کی امید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مسائل پر مبنی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کل پارٹی کیلئے مثبت نتائج لانے کی راہ ہموار کی ہیں ۔ گجرات کے انچارج اشوک گہلوٹ نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ عوام کی ہمدردی ہے ۔اور عوام بی جے پی کو فراموش کرچکے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے راہول گاندھی کو دی گئی نوٹس واپس لے لی
نئی دہلی /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج رات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو دی گئی وجہ بتاؤ نوٹس کو واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ اس کیس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آج رات احکامات جاری کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ایک مضبوط قانون کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT