کانگریس کو ہر قدم پر رکاوٹیں ومشکلات کا سامنا

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے مودی حکومت پر ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس آج اختتام کو پہونچی۔ سینئر پارٹی لیڈر آنند شرما نے جو اس کانفرنس کے سکریٹری جنرل بھی ہیں ، میڈیا بالخصوص ٹی وی چیانلس پر نکتہ چینی کی جنہوں نے ع

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے مودی حکومت پر ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس آج اختتام کو پہونچی۔ سینئر پارٹی لیڈر آنند شرما نے جو اس کانفرنس کے سکریٹری جنرل بھی ہیں ، میڈیا بالخصوص ٹی وی چیانلس پر نکتہ چینی کی جنہوں نے عالمی قائدین کی موجودگی کے باوجود اس کانفرنس کو زیادہ کوریج نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی تھی کہ یہ کانفرنس منعقد نہ ہو۔ ہمیں 14 نومبر (نہرو کی یوم پیدائش) پر وگیان بھون میں کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ اس دن وہاں کوئی اور پروگرام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خاطر خواہ تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے۔ ایک سرکیولر ہندوستانی سفارت خانہ کو روانہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر عالمی قائدین ان سے ربط قائم کریں تو یہ کہہ دیا جائے کہ وہ کانگریس سے راست بات کرلیں۔ اس کا مقصد ان قائدین کو یہاں آنے سے روکنا تھا۔ اسی طرح کی کئی اور رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔ سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے کہا کہ کانگریس کو ہر قدم پر مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ یہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت حرکت ہے۔ انہوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی پر بھی شدید تنقید کی جنہوں نے اس کانفرنس کے سلسلے میں انتہائی سخت تبصرے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT