Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / کانگریس کیلئے کام کیجئے ‘ راہول کی این آر آئیز سے اپیل

کانگریس کیلئے کام کیجئے ‘ راہول کی این آر آئیز سے اپیل

نئی دہلی ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے امریکہ میں اسٹوڈنٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد آج کہا کہ ہندوستان کی روایتی رواداری کا جو حشر ہورہا ہے اس تعلق سے بہت لوگوں کو فکرمندی ہے۔انہوں نے غیر مقیم ہندوستانیوں ( این آر آئیز ) کو کانگریس کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی ۔ راہول نے آج ٹوئیٹر پر کسی بھی پارٹی یا لیڈر کا نام لئے بغیر کہا : ’’ میں نے میرے سفر کے دوران کئی لوگوں سے بات چیت کی ۔ زیادہ تر لوگ رواداری کے تعلق سے فکرمند ہیں جس کی ہندوستان میں موجودہ طور پر بری حالت ہے ‘‘ ۔ ایک دیگر پوسٹ میں راہول نے کہا کہ این آر آئیز کو مختلف شعبوں میں زبردست جانکاری اور فہم و ادراک ہے ۔ میں نے انہیں کانگریس کیلئے کام کرنے اور آگے کے ویژن کیلئے تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اگر لاکھوں نوکریاں پیدا کرنا ہے تو اسے چھوٹے اور اوسط درجہ کے کاروباروں کو بڑھاوا دینا ہوگا ۔ نائب صدر کانگریس نے امریکہ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ‘ برکلی اور پرنسٹن یونیورسٹی میں دوعوامی اجتماعات کو مخاطب کیا جہاں انہوں نے حکومت کو مختلف مسائل پر ہدف تنقید بنایا ۔ راہول دو ہفتے طویل دورہ پر امریکہ میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT