Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کی اساسی طاقت مضبوط کرنے راہول کا غوروخوض

کانگریس کی اساسی طاقت مضبوط کرنے راہول کا غوروخوض

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی گھٹتی طاقت کو روکنے کی جدوجہد میں مصروف نائب صدر پارٹی راہول گاندھی نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز کے ساتھ مشاورتوں کا انعقاد کیا اور ان پر زور دیا کہ ورکرس سے بنیادی سطح پر جڑتے ہوئے ان کی رائے معلوم کرے کہ پارٹی کو متواتر انتخابی ناکامیوں کے بعد کس طرح آگے کی طرف لے جایا جائے۔ کانگریس

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی گھٹتی طاقت کو روکنے کی جدوجہد میں مصروف نائب صدر پارٹی راہول گاندھی نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز کے ساتھ مشاورتوں کا انعقاد کیا اور ان پر زور دیا کہ ورکرس سے بنیادی سطح پر جڑتے ہوئے ان کی رائے معلوم کرے کہ پارٹی کو متواتر انتخابی ناکامیوں کے بعد کس طرح آگے کی طرف لے جایا جائے۔ کانگریس ذرائع نے کہا کہ اے آئی سی سی کی میٹنگ دو ماہ بعد طلب کی جاسکتی ہے تاکہ تجاویز پر غوروخوض کیا جائے اور تب تک تجاویز کی وصولی کا عمل جاری رہے گا۔ پارٹی کتابچہ کی شکل میں تجاویز و مشوروں کو شائع کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ آج کی میٹنگ میں راہول نے جنرل سکریٹریز سے کہاکہ اندرون دو ماہ بلاک اور ڈسٹرکٹ لیول کے ورکرس سے حاصل ہونے والی رائے کے ساتھ رپورٹ تیار کرے۔ لوک سبھا انتخابات میں ناکامی کے بعد راہول نے خود مختلف ریاستوں کے نوجوان اور سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ گروپوں کی شکل میں تبادلہ خیال کیا تھا تاکہ ان کی رائے معلوم کی جاسکے کہ بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے کس طرح تبدیلی لائی جائے ۔ پارٹی ترجمان شکیل احمد نے اے آئی سی سی بریفنگ میں بتایا کہ آج کے اجلاس میں مختلف مسائل زیرگفتگو آئے۔

TOPPOPULARRECENT