Wednesday , December 19 2018

کانگریس کی انتخابی مہم کے اہم قائدین کا اعلان

منموہن سنگھ ‘ سونیا و راہول گاندھی اور محمد اظہر الدین شامل
حیدرآباد 19 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی ‘ کانگریس کے صدر راہول گاندھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی خوشبو سندر ‘ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین ‘ سابق اسپیکر لوک سبھا میرا کمار اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرناٹک کے ریاستی قائدین بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست سے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ‘ سی ایل پی لیڈر کے جانا ریڈی ‘ پردیش کانگریس ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی ‘ سابق وزیر محمد علی شبیر اور قبائلی لیڈر راملو نائک بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صنعت نگر حلقہ کے ناراض لیڈر ششی دھر ریڈی کا نام بھی اس فہرست میںشامل ہے ۔ پارٹی ان قائدین کے ساتھ ریاست بھر میں اپنے امیدواروں کے حق میں جلسے اور ریلیاں منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT