Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کی بدعنوان سوچ برقرار ‘ قیادت کی تبدیلی بے اثر

کانگریس کی بدعنوان سوچ برقرار ‘ قیادت کی تبدیلی بے اثر

انتخابات جیتنے کیلئے تبدیلی ‘ اصلاحات اور کارکردگی ضروری ، بی جے پی کا رد عمل
نئی دہلی 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کانگریس کو ایک بدعنوان سوچ کا تسلسل قرار دیا اور راہول گاندھی کے پارٹی صدر بننے کو یہ کہتے ہوئے اہمیت دینے سے انکار کردیا کہ صدر بدلنے کے باوجود پارٹی کی بدعنوانیاں اور کام کرنے کا طریقہ برقرار رہے گا ۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے راہول گاندھی کی جانب سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کی گئی تنقیدوں کا سخت جواب دیا ۔ پاترا نے سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ مدھو کوڈا کو سزا کی مثال پیش کی جنہیں کانگریس کی تائید حاصل رہی تھی ۔ مدھو کوڈا کو کرپشن کے ایک معاملہ میں تین سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ پاترا نے ادعا کیا کہ پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کے باوجود کانگریس بدعنوان برقرار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ چار سال سے کانگریس اقتدار میں نہیں ہے لیکن کرپشن کے مقدمات ابھی تک سامنے آ رہے ہیں اور لوگوں کو سزائیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس کس سوچ کی حامل ہے ۔ ایک نئے صدر یا پرانے صدر سے کوئی فرق نہیں پڑیگا بلکہ کانگریس پارٹی کا کام کرنے کا طریقہ وہی رہے گا ۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی قیادت میں تبدیلی کی بات کرتی ہے لیکن ملک دیکھ رہا ہے کہ کس طرح اس کے 10 سال کے دور میں کرپشن کے وقاعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اب قدیم سوچ کی جماعت نہیں رہ گئی ہے جیسا کچھ لوگ دعوی کرتے ہیں۔ اب کانگریس پارٹی بدعنوان سوچ کی حامل بن گئی ہے اور آج عدالتی عمل سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے ۔ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو پتھر کے دور میں لے جا رہے ہیں۔ راہول کا کہنا تھا کہ بی جے پی نفرت اور فرقہ پرستی پھیلا رہی ہے ۔ وہ توڑتے ہیں۔ ہم جوڑتے ہیں۔ وہ آگ لگاتے ہیں اور ہم بجھاتے ہیں۔ راہول کے اس ریمارک پر تبصرہ کیلئے کہا گیا تو سمبت پاترا نے کہا کہ رد عمل ظاہر کرنے کا یہ مہذب طریقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سڑکوں پر فساد کراتے ہوئے یا پھر آگ لگاتے ہوئے نہیں جیتے جاتے ۔ انتخابات جیتنے کیلئے اصلاحات ‘ تبدیلی اور کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کام مودی کی قیادت میں ہو رہا ہے ۔

1971 ء کی جنگ کے شہیدوں کو راہول گاندھی کا خراج
چینائی۔ 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج ان ہندوستانی سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جانیں ہار چکے تھے ۔ آج وجئے دیوس کے موقع پر انہوں نے شہیدوں کو خراج پیش کیا ۔ راہول نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وجئے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو اور ان کے جذبہ قربانی کو سلام کرتے ہیں۔ وجئے دیوس ہر سال 16 ڈسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ اس جنگ میں ہندوستان کی کامیابی کی یاد تازہ کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT