Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی جانب سے ریشماں سلطانہ کی پرچہ نامزدگی داخل

کانگریس کی جانب سے ریشماں سلطانہ کی پرچہ نامزدگی داخل

شمس آباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایم پی ٹی سی II کے لیے پرچہ نامزدگی کی آج آخری روز کانگریس کی جانب سے ریشماں سلطانہ نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ اس موقع پر کانگریس منڈل صدر وینو گوڑ ، منڈل صدر چکلا ایلیا ، زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش ، کانگریس ٹاون صدر کلم نرسمہا ، سید رفیع الدین قادری میناریٹی سیل صدر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، مرلیدھر ریڈی سابق منڈل صدر ، سید نصیر الدین سابق کوآپشن ممبر کے علاوہ سینئیر کانگریس لیڈرس موجود تھے ۔ وینوگوڑ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کانگریس پارٹی اقتدار پر تھی اور کانگریس کے دور میں ہی ترقی ہوئی تھی ۔ چیوڑلہ پارلیمنٹ علاقہ کی ترقی میں کانگریس پارٹی کا اہم رول رہا ہے ۔ ہماری پارٹی کے بدولت ہی یہاں آج کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بلالحاظ مذہب و ملت کام کیا ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ وینوگوڑ نے عوام سے اپیل کی کہ کانگریس امیدوار ریشماں سلطانہ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT