Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کی خاتون قائدین کا کوٹھی زچگی خانہ کا دورہ

کانگریس کی خاتون قائدین کا کوٹھی زچگی خانہ کا دورہ

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) کانگریس کی چار خاتون قائدین ڈی کے ارونا ‘ سبیتا اندرا ریڈی ‘ سنیتا لکشما ریڈی اور این شاردا نے آج کوٹھی زچگی خانہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وزیر صحت سی لکشما ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری دواخانوں میں خواتین کی اموات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام ریاست میں سرکاری دواخانوں کو جانے سے گھبرا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خاتون قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر اور وزیر صحت کو سرکاری دواخانوں کی حالت زار پر شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت گذشتہ تین سال سے سرکاری دواخانوں سے مجرمانہ غفلت برت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف تشہیر کیلئے دواخانوں میں گلابی بیڈ شیٹس تقسیم کر رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ ٹی آر ایس قائدین کوٹھی زچگی خانہ کا دورہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT