Monday , May 21 2018
Home / Top Stories / کانگریس کی صدارت راہول گاندھی کیلئے چیلنج

کانگریس کی صدارت راہول گاندھی کیلئے چیلنج

نئی دہلی ۔ /16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت حاصل کرلی ہے ۔ یہ ذمہ داری ان کے لئے چیلنج سے کم نہیں ۔ راہول کا تعلق چونکہ نہرو خاندان سے ہے اس لئے ان کے لئے پارٹی کا صدر بننا کوئی مشکل نہیں تھا مگر کسی بھی اس شخص کے لئے اس ذمہ داری کو قبول کرنا ہی ایک بڑا چیلنج ہے جس نے 14 سال کی عمر میں اپنی دادی کا گولیوں سے چھلنی جسم دیکھا ہو ۔ 21 سال کی عمر میں اپنے والد کا قتل دیکھا ہو ۔ انہوں نے عہدہ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ پارٹی کے اصولوں کا خیال رکھیں گے ۔ سونیا گاندھی نے جذباتی لہجے میں کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کے بعد اپنے بچوں اور خاندان کو سیاست سے دور رکھنا چاہتی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT