Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کی قیادت کا مسئلہ ‘ قائدین کے اظہار خیال پر عملا امتناع

کانگریس کی قیادت کا مسئلہ ‘ قائدین کے اظہار خیال پر عملا امتناع

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ کچھ کانگریس قائدین راہول گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں پارٹی نے ان پر عملا اظہار خیال کی پابندی عائد کردی ہے اور ان سے کہا کہ وہ سونیا گاندھی کے جانشین کے مسئلہ پر پارٹی فورم سے باہر اظہار خیال نہ کریں۔ پارٹی ترجمان اجوئے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی زندگی کا ح

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ کچھ کانگریس قائدین راہول گاندھی کو پارٹی صدر بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں پارٹی نے ان پر عملا اظہار خیال کی پابندی عائد کردی ہے اور ان سے کہا کہ وہ سونیا گاندھی کے جانشین کے مسئلہ پر پارٹی فورم سے باہر اظہار خیال نہ کریں۔ پارٹی ترجمان اجوئے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی زندگی کا حصہ ہے ۔ یقینی طور پر ہر تنظیم میں تبدیلیاں آتی ہیں اور کوئی بھی اپنا خیال ظاہر کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ سب کچھ پارٹی فورم میں کرنا چاہئے ۔ وہ ہر کسی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صرف پارٹی فورم میں اظہار خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں صرف سونیا گاندھی کی جانب سے جائزہ کے بعد عمل میں آئیں گی ۔ اس پار پارٹی کی ورکنگ کمیٹی میں بھی تفصیلی طور پر غور و خوض کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT